Gufhtugu Publication's logo

Details

Grade 1 – پہلی جماعت

by Zeeshan ul Hassan Usmani

About :

عرضِ مصنّفین (اساتذہ اور والدین کے لیے) ’’ایک کتاب- مکمل نصاب‘‘ سلسلے کی دوسری کاوش آپ کے ہاتھوں میں ہے جو پہلی جماعت کی بنیادی نصابی ضروریات کا احاطہ کرتی ہے۔ اگرچہ اس سلسلۂ کتب کے اغراض و مقاصد پہلی کتاب (پری کے جی/ کے جی) میں تفصیل سے بیان کیے جا چکے ہیں، تاہم کچھ اور اہم نکات کی وضاحت بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے کی پہلی کتاب (برائے پری کے جی/ کے جی) پڑھ کر بعض قارئین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تو ’’وہی سب کچھ ہے جو پری کے جی/ کے جی کی کتابوں میں ہوتا ہے۔‘‘ بصد معذرت، پری کے جی/ کے جی کی کتاب میں وہی سب کچھ شامل کیا گیا تھا کہ جو اس درجے (کلاس/ گریڈ) کے طالب علموں کے لیے ضروری ہے۔ کیا یہ مناسب رہتا کہ چار، پانچ سال کے بچوں کی درسی کتاب میں ’’جدّت‘‘ کے نام پر ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، کوانٹم کمپیوٹنگ، شیکسپیئر اور غالبؔ کی نظمیں، سائنس اور ریاضی کے پیچیدہ تصورات وغیرہ شامل کردیئے جاتے؟ ہم اپنے بچوں کو آئن اسٹائن بنانا چاہتے ہیں، لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ چار، پانچ سال کی عمر میں آئن اسٹائن بھی ایک بچہ ہی تھا جس نے بتدریج علم حاصل کیا اور، بالآخر، بیسویں صدی کا مشہور ترین سائنس دان بن گیا۔ لہٰذا، تمام قارئین سے دست بستہ گزارش ہے کہ ’’ایک کتاب – مکمل نصاب‘‘ سے غیر حقیقی توقعات وابستہ نہ رکھیے۔ علاوہ ازیں اس سلسلۂ کتب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے وقت ہم نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ایسی ہر کتاب میں متعلقہ درجے کا ’’کلیدی نصابی مواد‘‘ یکجا کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی تعلیمی نظام/ اسکولنگ سسٹم سے قطع نظر، یہ کلیدی نصابی مواد وہ ہے جو کسی بھی درجے کے نقطۂ نگاہ سے قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم صرف اتنا کر رہے ہیں کہ ہر جماعت کے مختلف نصابی خاکوں کا تجزیہ کرکے ان میں سے مشترکہ نصابی و تدریسی نکات الگ کر رہے ہیں؛ اور انہیں ہر ممکن حد تک سادہ، آسان، مختصر اور جامع بناتے ہوئے، ہر درجے/ گریڈ کی کتاب میں یکجا کر تے جا رہے ہیں۔ پڑھنے میں یہ سب کچھ بہت آسان لگتا ہے، لیکن درحقیقت درجنوں ملکی و غیر ملکی نصابی خاکوں اور نصابی کتب کو پڑھنا، ان کا تجزیہ کرنا، ان میں سے اقدارِ مشترک کو علیحدہ کرنا اور پھر انہی اقدارِ مشترک کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسی درسی کتاب مرتب کرنا کہ جو بہت سادہ اور آسان انداز میں اُس درجے کے تمام بنیادی نصابی/ تدریسی تقاضے پورے کرتی ہو، ایک دقّت طلب اور وقت طلب کام ہے۔ ایک بار پھر یاد دلاتے چلیں کہ ہماری حکمتِ عملی یہ ہے کہ آسان چیزوں سے شروع کرکے بتدریج مشکل/ پیچیدہ موضوعات کی طرف بڑھا جائے تاکہ بچوں اور اساتذہ، دونوں کو سہولت رہے۔ درسی مواد کو ہر ممکن حد تک اتنا آسان رکھا گیا ہے کہ کم تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تربیت رکھنے والے والدین و اساتذہ بھی ان کتابوں سے بہ آسانی بچوں کو پڑھا سکیں۔ پری کے جی/ کے جی کی کتاب میں بھی یہی انداز تھا، زیرِ نظر کتاب میں بھی یہی انداز اختیار کیا گیا ہے، اور یہی انداز آپ کو آئندہ کتابوں میں بھی نظر آئے گا۔ ان تمام قارئین کا خصوصی شکریہ کہ جنہوں نے پری کے جی/ کے جی کی کتاب میں غلطیوں اور خامیوں کی نشاندہی فرمائی۔ ان تنقیدی آراء کی روشنی میں ہم بروقت تبدیلیاں کرنے اور ایڈیشن کو بہتر بنانے کے قابل ہوئے۔ زیرِ نظر کتاب کو بھی ہم نے خوب سے خوب تر اور خامیوں سے پاک بنانے کی پوری کوشش کی ہے، لیکن اگر آپ کو اس میں کوئی خامی یا غلطی نظر آئے تو ہمیں ضرور مطلع کیجئے گا، تاکہ اگلے ایڈیشن میں اسے دُور کیا جاسکے۔ اساتذہ و ماہرینِ تعلیم سے ایک بار پھر خصوصی گزارش ہے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے اور تدریس میں مدد لینے کے بعد اپنی تنقیدی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ فرمائیں۔ شکریہ

Recommended books :

Data Visualization

Data Visualization

Probability, Statistics & Data Science

Probability, Statistics & Data Science

Power BI (Advance)

Power BI (Advance)

Power BI ka Taruf – پاور بی آئی کا تعارف

Power BI ka Taruf – پاور بی آئی کا تعارف

Data Science Interview

Data Science Interview

Data Analysis – ڈیٹا اینالیسس

Data Analysis – ڈیٹا اینالیسس

ایس کیو ایل (SQL)

ایس کیو ایل (SQL)

Aap ka Such – آپ کا سچ

Aap ka Such – آپ کا سچ

Advance System Design – ایڈوانس سسٹم ڈیزائن

Advance System Design – ایڈوانس سسٹم ڈیزائن

Computer Programming Usool or Takneek(Part 1) - کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد اول)

Computer Programming Usool or Takneek(Part 1) - کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد اول)

Computer Programming Usool or Takneek(Part 2) - کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد دوم)

Computer Programming Usool or Takneek(Part 2) - کمپیوٹر پروگرامنگ اصول و تکنیک (جلد دوم)

Data Structure & Algorithms – (1)

Data Structure & Algorithms – (1)

Data Structure & Algorithms – (2)

Data Structure & Algorithms – (2)

Internet Se Paise Kamain - 2

Internet Se Paise Kamain - 2

Web 3.0 - انٹرنیٹ کا مستقبل

Web 3.0 - انٹرنیٹ کا مستقبل

Solidity Programming – سولیڈیٹی پروگرامنگ

Solidity Programming – سولیڈیٹی پروگرامنگ

پری کے جی-کے جی – Pre-KG-KG

پری کے جی-کے جی – Pre-KG-KG

Pakistan se Bahir Kese Jain? (1) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (پہلی جلد)

Pakistan se Bahir Kese Jain? (1) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (پہلی جلد)

Pakistan se Bahir Kese Jain? (2) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (دوسری جلد )

Pakistan se Bahir Kese Jain? (2) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (دوسری جلد )

Pakistan se Bahir Kese Jain? (3) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)

Pakistan se Bahir Kese Jain? (3) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)

Pre-KG & KG - English Medium

Pre-KG & KG - English Medium

Emerging Technologies - ایمرجنگ ٹیکنالوجیز

Emerging Technologies - ایمرجنگ ٹیکنالوجیز

Grade 1 – English Medium

Grade 1 – English Medium

Justju ka safar-2

Justju ka safar-2

Grade 2 (Urdu Medium) - دوسری جماعت

Grade 2 (Urdu Medium) - دوسری جماعت

The Man Who Tried

The Man Who Tried

Grade 2 – English Medium

Grade 2 – English Medium

Grade 3 (Urdu Medium) - تیسری جماعت

Grade 3 (Urdu Medium) - تیسری جماعت

Civil Defense for Every Pakistani

Civil Defense for Every Pakistani

Financial Literacy

Financial Literacy

Grade 3 – English Medium

Grade 3 – English Medium

Agentic AI – Everything You Need to Know

Agentic AI – Everything You Need to Know

Safar e Hajj

Safar e Hajj

Metaverse – میٹاورس

Metaverse – میٹاورس

Digital Marketing 1

Digital Marketing 1

Digital Marketing 2

Digital Marketing 2

System Design

System Design

Brief History of Money

Brief History of Money

Introduction to Blockchain with Case Studies

Introduction to Blockchain with Case Studies

Band kamron ki Muhabbat

Band kamron ki Muhabbat

Justju ka safar - 1

Justju ka safar - 1

Book Set | Justugu ka Safar

Book Set | Justugu ka Safar

Artificial Intelligence

Artificial Intelligence

Odyssey of Self

Odyssey of Self

Deceptions – Fiction Stories of a Real Society

Deceptions – Fiction Stories of a Real Society

Blockchain, Cryptocurrency And Bitcoin

Blockchain, Cryptocurrency And Bitcoin

Waqfa e Pareshani

Waqfa e Pareshani

Sukkur To Florida

Sukkur To Florida

Data Science-ڈیٹا سائنس

Data Science-ڈیٹا سائنس

Internet Se Paise Kamain

Internet Se Paise Kamain

Ek Tha Algorithm-ایک تھا الگورتھم

Ek Tha Algorithm-ایک تھا الگورتھم

C++

C++

Shaoor - شعور

Shaoor - شعور

Machine Learning (Part 1)

Machine Learning (Part 1)

Machine Learning (Part 2)

Machine Learning (Part 2)

Kaggle for Begginers

Kaggle for Begginers

Experiencing America: Through the Eyes of Visiting Fulbright Scholars

Experiencing America: Through the Eyes of Visiting Fulbright Scholars

Scholars of Pakistan

Scholars of Pakistan

Simulation of Suicide Bombing: Using Computers to Save Lives

Simulation of Suicide Bombing: Using Computers to Save Lives

Supermarkets – The Science of Impulse Shopping

Supermarkets – The Science of Impulse Shopping

Digital Jasoos – ڈیجیٹل جاسوس

Digital Jasoos – ڈیجیٹل جاسوس

Data Visualization in Tableau – ٹیبلؤمیں ڈیٹا وژولائزیشن

Data Visualization in Tableau – ٹیبلؤمیں ڈیٹا وژولائزیشن

Artificial Intelligence(AI) for the 5th Grader

Artificial Intelligence(AI) for the 5th Grader

کامیاب کردار (Character Curriculum)

کامیاب کردار (Character Curriculum)

PySpark(Part 1) – پائی اسپارک(جلد اول)

PySpark(Part 1) – پائی اسپارک(جلد اول)

PySpark(Part 2) – پائی اسپارک(جلد دوم)

PySpark(Part 2) – پائی اسپارک(جلد دوم)

Dayar e Dil – دیار دل

Dayar e Dil – دیار دل

Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی

Machine Learning or Cyber Security – مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی